کمپنی ایپل نے دھوکا دہی کے الزام میں15 بھارتی ایپس پر پابندی لگادی

بھارتی کمپنی

اسلام آبا:عالمی شہرت یافتہ کمپنی ایپل نے دھوکا دہی کے الزام میں ایپل موبائل فونز کے لیے تیار کردہ 15 بھارتی ایپس پر پابندی عائد کردی۔بھارتی ویب سائٹ کے مطابق ایپل کی سیکیورٹی کمپنی ونڈیرا نے ایپل اسٹور پر اپ لوڈ ہونے والی 17 ایپلی کیشنز کلک ویئر سے متاثرہ پائی گئیں جس کا مقصد اشتہارات کے ذریعے اپنا منافع بنانا تھا۔ایپل کے مطابق یہ تمام ایپلی کیشنز بھارتی ریاست گجرات میں موجود ایک کمپنی کی جانب سے بنائی گئی تھیں جن میں سے 15 کو ایپ اسٹور سے ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے جبکہ 2 کی قسمت کا فیصلہ کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔اپنے ایک بیان میں ایپل نے تصدیق کی ہے کہ اس نے ایپ اسٹور سے ان ایپلی کیشنز کو ڈیلیٹ کردیا جن میں ایسی کوڈنگ موجود تھی جو اشتہارات پر کلک کروانے میں مدد دیتے ہیں۔ایپل کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے مستقبل میں ایسی خرابیوں کو جانچنے کے لیے اپنے ٹولز کو بھی اپ ڈیٹ کر دیا ہے۔