جنوبی وزیرستان کے40 طلباءپولومیچ دیکھنے کیلئے پشاور پولو گروانڈ پہنچ گئے

پشاور: پشاور میں جاری پو لومقابلوں کو دیکھنے کے لیئے ضلع جنوبی وزیرستان وانا کے مختلف سکولوں سمیت ڈگری کالج وانا سے 40 طلباء حکومت اور انتظامیہ کے تعاون سے پشاور پولو گروانڈ پہنچ چکے ہیں۔

پولو میچ آج چترال اور گلگت کے درمیان کھیلا جا ئیگا۔میچ دیکھنے کے بعد طلباء کل واپس وانا کو روانہ ہونگے۔طلباء نے اعلیٰ حکام کے اس اقدام کو سراہتے ہو ئے امید رکھا کہ آئندہ بھی حکومت قبائلی اضلاع کے طلبا اور نوجوانوں کو اسی طرح کھیل کھود کی سر گرمیوں میں مدعو کر ینگے۔