بجلی چوری کے معاملے پر وفاق سے بات چیت کیلئے تیار ہیں

پشاور:خیبرپختونخواہ حکومت نے بجلی چوری معاملے پر وفاق سے بات چیت کیلئے آمادگی ظاہر کر دی اس سلسلے میں مشیر اطلاعات خیبرپختونخواہ بیر سٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ بجلی کی چوری کے معاملے پر ہم وفاق سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،بجلی چوری وفاقی حکومت کی نااہلی ہے، وفاقی وزیر کا اپنی نااہلی چھپانے کیلئے خیبرپختونخواہ حکومت پر الزم لگانا غیر مناسب ہے۔وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخواہ پہلے ہی تجویز دے چکے ہیں کہ ہمارے بقایات بجلی بلز میں ایڈجسٹ کئے جائیں، بجلی کی چوری ختم کرنا وفاقی حکومت کا کام ہے۔مشیر اطلاعات خیبرپختونخواہ کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کوا پنی ذمے داریوں کا پتہ ہی نہیں، بجلی کے خالص منافع کی مد میں بقایاجات ادائیگی کے بجائے ہم پر الزامات لگائے جا رہے ہیں۔