آئی ایم ایف نے پاکستان کی آمدنی کو متاثر کن قرار دیا

اسلام آباد : وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت کو حوصلہ افزا قرار دیدیا ہے۔ حماد اظہر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے اپنے دورے کے دوران پاکستانی معیشت کے ابتدائی نتائج کو بہت حوصلہ افزا قرار دیا ہے۔ حماد اظہر کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف ٹیم کی جانب سے پاکستان کی آمدنی میں اضافے کو بھی متاثر کن قرار دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ رہے کہ گزشتہ روز جیہاد ازور کی سربراہی میں آئی ایم ایف وفد نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی جس میں معاشی صورتحال اور قرض پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے بھی آئی ایم ایف وفد سے گزشتہ روز ملاقات کی تھی، اس ملاقات میں پاکستان کی معاشی صورتحال اور قرضہ پروگرام پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا تھا۔

مشیر خزانہ نے آئی ایم ایف وفد کو معاشی استحکام کے حوالے سے اقدامات پر بریفنگ بھی دی تھی۔ اس پر آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر وسطی ایشیا جیہاد آزور نے پاکستان کے ریونیو کی شرح نمو کو بہت حوصلہ افزا قرار دیا ہے اور اب گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر نے خوشخبری سنائی ہے کہ رواں ماہ ڈالر کی قیمت میں کمی آئے گی۔دوسری جانب گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر نے خوشخبری سنائی ہے کہ رواں ماہ ڈالر کی قیمت میں کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ زرِ مبادلہ میں اضافے کی وجہ سے روپے کی قدر مستحکم ہو گی اور ڈالر کی قیمت میں کمی ہو گی۔ گورنر سٹیٹ بینک کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت مستحکم ہو رہی ہے اور رواں ماہ کے دوران یہ اور بہتر ہو گی۔واضح رہے کہ اس وقت ڈالر کی قیمت 156روپے ہے اس سے قبل ڈالر کی قدر 163روپے تک گئی تھی لیکن اب آہستہ آہستہ روپے کی قیمت میں آضافہ ہو رہا ہے۔