حکومت کا پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت کا پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے رواں ماہ کے بقیہ ایام کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کر دیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے رواں ماہ کے اختتام تک پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے جبکہ ڈیزل سستا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ نے 31 مارچ تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔وزارت خزانہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق 31 مارچ تک پٹرول کی فی لیٹر قیمت 279 روپے 75 پیسے کی سطح پر برقرار رہے گی، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 1 روپے 77 روپے کی کمی سے 285 روپے 56 پیسے فی لیٹر ہو گی۔ اس سے قبل میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے قیمتوں کے حوالے سے اعداد و شمار کا جائزہ مکمل کرلیا۔