سینیٹ ضمنی انتخاب، پیپلز پارٹی 4، ن لیگ اور جے یو آئی ایک ایک نشست پر کامیاب

اسلام آباد:سینیٹ کی 6 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی 4 جبکہ ن لیگ اور جے یو آئی ایک ایک نشست پر کامیاب ہوگئی ہیں۔سینیٹ ضمنی الیکشن میں سندھ سے پیپلزپارٹی کامیاب ہوگئی،پیپلزپارٹی کے سیف اللہ دھاریجو،اسلم ابڑو سنیٹر منتخب ہوگئے،سیف اللہ دھاریجو 58ووٹ لےکرسنیٹر منتخب ہوئے،اسلم ابڑو 57 ووٹ لے کر سنیٹرمنتخب ہوئے۔سنی اتحاد کونسل کے نذر اللہ ایڈوکیٹ نے 4،شازیہ سہیل نے 4 ووٹ حاصل کیے۔اسلام آباد کی نشست پر حکومتی اتحاد کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی اپنی ہی خالی کی ہوئی نشست پر دوبارہ سینیٹر منتخب ہوگئے۔یوسف رضا گیلانی نے 204ووٹ حاصل کیے،سنی اتحاد کونسل کے چودھری الیاس مہربان88ووٹ ہی حاصل کرسکے۔بلوچستان اسمبلی میں 65 ارکان کے ایوان میں سے 61 ووٹ کاسٹ ہوئے۔ پی پی پی کے میر عبدالقدوس بزنجو 23ووٹ، جے یوآئی کے عبدالشکور غبیزئی 16ووٹ اور ن لیگ کے میر دوستین ڈومکی 17ووٹ لیکر سینیٹر منتخب ہوگئے۔