تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنے کا مشورہ

اسلام آباد:پاکستان کے 79 فیصد ووٹرز نے سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنے کا مشورہ دے دیا۔امریکی سروے کمپنی گیلپ پاکستان کے مطابق تقریباً 4 ہزار ووٹرز کی رائے پر مبنی ایگزٹ پول جاری کیا ہے۔گیلپ پاکستان کے ایک سروے کے مطابق 4 ہزار پاکستانی ووٹرز میں سے 79 فیصد نے سیاسی جماعتوں کو آپسی اختلاف بھلا کر مل کر کام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔پاکستانی ووٹرز کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں کو اپنے اختلافات بھلا کر اکٹھے ہونا چاہیے۔ جبکہ باقی 15 فیصد نے مخالفت کی اور کہا کہ کام کرنے کے لیے اکٹھا ہونا ضروری نہیں ہے۔