مولانا صاحب! تمیز اور تہذیب گورنرہاؤس میں بیٹھے لوگوں کو سکھائے

پشاور:عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کی ترجمان ثمرہارون بلور نے کہا ہے کہ مولانا صاحب! سمدھی کے علاوہ کوئی رشتہ دار گورنرہاؤس بھیج دیں، وہاں آتے جاتے بریف کیسز دیکھ لیں،گورنرہاؤس میں باپ بیٹا اتحادی جماعتوں کے کونسلرز کو 30 سٹریٹ لائٹس کی رشوت دے رہے ہیں،ہم اس قوم کیلئے جانیں دینے والی پارٹی ہیں، 30 لائٹس تو کیا 30 ارب روپے بھی ہمارا ضمیر نہیں خرید سکتا،تمیز اور تہذیب اگر سکھانی ہے تو گورنرہاؤس میں بیٹھے لوگوں کو سکھائے،بڑی کرسی پر بیٹھ کر تہذیب سے بات کرنے سے عاری لوگوں کی حمایت نہیں کرسکتے،ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنی ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ غیرسنجیدہ رویوں کی وجہ سے پختونخوا کے پرامن سیاسی ماحول کو خراب کرنے کے پیچھے گورنرہاؤس کی سازش ہے،صرف اے این پی ہی نہیں، پورا اتحاد کہہ چکا ہے کہ گورنرہاؤس میں کیا کچھ ہورہا ہے،کیا تمام لوگ غلط اور ایک جماعت درست ہے؟ عوام پر حکمرانی حلوہ نہیں کہ کھایا جائے،انہوں نے کہا کہ باچاخان اور ولی خان کے سیاسی وارث کا قد پوری دنیا جانتی ہے، ولی باغ سیاسی مدرسہ ہے جہاں لوگ سیاست سیکھتےہے،کون کہاں تک محدود ہے، سب کچھ چند مہینوں میں واضح ہوجائیگا،وزارتوں کے مزے لینے والوں اور پختونخوا میں حکمرانی کے خواب دیکھنے والوں کو عوام پہچان چکی ہے،اے این پی اپنے اصولی مؤقف اور ماضی کی خدمت کی بنیاد پر عوام میں نکل چکی ہے