گوگل پرجرمانہ عائد

اسلام آباد: سرچ انجن گوگل پر نیویارک میں بچوں کی ویڈیوز غیرقانونی طریقے سے حاصل کرنے پر بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا۔انٹرنیٹ کی دنیا میں منفرد اور اہم شناخت بنانے والی کمپنی گوگل پر یوٹیوب سے بچوں کی ویڈیوز غیرقانونی طریقے سے حاصل کرنے پر(170 ملین ڈالر) 12 کروڑ 24 لاکھ 3 ہزار 383 ڈالر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق گوگل چائلد پرائیویسی قانون کی خلاف ورزی پر جرمانہ کی ادائیگی کے لیے راضی بھی ہوگیا ہے، گوگل کے خلاف فیڈرل ٹریڈ کمیشن اور نیویارک کے اٹارنی جنرل کی جانب سے چائلڈ پرائیویسی کی خلاف ورزی بے نقاب کی گئی تھی۔گوگل پر الزام تھا کہ انہوں نے یو ٹیوب سے بچوں کی ویڈیوز غیرقانونی طریقے سے حاصل کرکے بھاری منافع کمایا اور اس اقدام کے لیے بچوں کے والدین کی اجازت لینا بھی ضروری نہیں سمجھا۔ گوگل سرچ انجن اپنے اس اقدام پر 136 ملین یوٹیوب اور 34 ملین ڈالر اسٹیٹ آف نیویارک کو ادا کرے گا۔ایف ٹی سی اور سی او پی پی اے قانون کانگریس کی جانب سے 1998 میں منظور کیا گیا تھا۔

ایف ٹی سی کے چیئرمین جوئی سمنز نے گوگل کی جانب سے معاملات طے کرنے کے لیے ووٹ دیا، یوٹیوب قانون کی خلاف ورزی پر کوئی عذر قبول نہیں کیا گیا۔ قانون کے مطابق سائٹس اپنے ڈیٹا کو شیئر کرنے کے حوالے سے 13 اور اس سے بڑے بچوں کی ویڈیو کو غیرقانونی طور پر استعمال نہیں کرسکتے ہیں۔یو ٹیوب کا کہنا تھا کہ گوگل سرچ انجن اور دیگر ویب سائٹ پر اس طرح کے اقدامات کے حوالے سے خصوصی نظر رکھی جاتی ہے۔