پاکستان میں بغیر ڈرائیور کاریں متعارف کرانے کا اعلان

اسلام آباد : وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چند ہی سالوں میں بغیر ڈرائیور پاکستانی کاریں سڑکوں پر چلنا شروع ہوجائینگی۔ انہوں نے کہا ہے کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے اس منصوبہ پر غور کرنا شروع کردیا ہے اور جلد ہی یہ ٹیکنالوجی جلد پاکستان میں آجائے گی۔ وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہ حکومت میں تو اسرائیل کے معاملے پر بحث بھی نہیں ہوتی اور نہ ہی اس معاملے پر کوئی توجہ دی گئی ۔ لیکن جو لوگ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں کر رہے ہیں،لگتا ہے ان کو بھارت اور اسرائیل کے تعلقات کا علم نہیں ہے۔

ان کو یہ بھی نہیں معلوم کہ نریندر مودی نے کشمیر میں آرٹیکل 370 کا خاتمہ کس کے کہنے پر کیا۔اسرائیل نے جو کچھ فلسطین میں کیا ہے، بھارت نے وہی مقبوضہ کشمیر میں دہرایا ہے۔اسرائیل اس وقت ہندوستان کی باندھی بنا ہوا ہے،پاکستان کیوں اسرائیل کو تسلیم کرے گا ؟۔ ہم تو یہ سن کر بڑے ہوئے ہیں کہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کا حساب لینا چاہئیے اس لیے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔واضح رہے کہ اس سے قبل ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے اسرائیل سے متعلق پاکستان کی پالیسی تبدیلی کی خبروں کی تردید کی تھی۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل سے متعلق پاکستان کی پالیسی بالکل واضح اور صاف ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔