شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ، ایک دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی : شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک کردیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے اسپین وام میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی، اس دوران سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک کردیا گیا۔ ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز اور شہریوں کیخلاف حملوں میں ملوث تھا۔ مقامی قبائلی عمائدین اور اہل علاقہ نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کے تعاون کو سراہا۔