قومی روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ پشاور میں شروع

پشاور:7 ویں قومی روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ (میز/ ویمنز) ایلائیٹ اور جونیئر مقابلے پشاور ناردرن بائی پاس روڈ پر شروع ہوگئے‘ پہلے مرحلے میں مینز اور ویمنز ایلائٹ انفرادی ٹائم ٹرائل‘ویمنز جونیئر کے مقابلے منعقد ہوئے‘ پہلے روز کے اختتام پر صوبائی وزیر برائے انڈسٹریز‘کامرس‘ ٹیکنیکل ایجوکشن اور ریونیو عدنان جلیل‘ سیکرٹری سپورٹس مشتاق احمد‘ ڈی جی سپورٹس خالدنے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ان کے ہمراہ ایشین سائیکلنگ فیڈریشن اور پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ‘ کے پی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد‘ ٹیکنیکل آفیشلز سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں جنہوں نے پہلے مرحلے کے ونر کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کئے‘ پہلے مرحلے میں بائیکستان کے سائیکلسٹ بازی لے گئے‘ مینز ایلائٹ انفرادی ٹائم ٹرائل مقابلوں میں بائیکستان کے شاہ ولی نے 40.5 کلو میٹر کا فاصلہ 52.57.56 ٹائم کے ساتھ پہلی‘ بائیکستان کے علی الیاس 54.21.79 کیساتھ دوسرے‘ واپڈا کے عزت اللہ 54.32.36 کیساتھ تیسرے‘ کے پی کے صادق اللہ 57.35.10 کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے‘ خواتین کے انفرادی ٹئم ٹرائل میں 13.5 کلو میٹر کے فاصلے کی ریس میں بائیکستان ٹیم کی مریم علی 21.45.15 ٹائم کیساتھ پہلے‘ پنجاب کی سنیہا خالد 23.36.93 کیساتھ دوسرے جبکہ بائیکستان اکیڈمی کی ہی ملیحہ علی 24.34.21 کیساتھ تیسرے نمبر پر رہیں۔ویمنز ایلائٹ انفرادی ٹائم ٹرائلز مقابلوں میں 27 کلو میٹر کی ریس میں بایئکستان کی رابعہ 42.43.58 ٹائم کیساتھ پہلے‘ واپڈا کی راجیعہ شبیر 43.35.74 کیساتھ دوسرے جبکہ بائیکستان کی بسمہ چوہدری 44.23.10 کیساتھ تیسرے نمبر پر رہیں۔