لورالائی:آل پاکستان شہیدکورکمانڈرسرفراز علی فٹبال ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا میلہ اختتام پذیر

لورالائی:آل پاکستان شہیدکورکمانڈرسرفراز علی فٹبال ٹورنامنٹ کاسب سے بڑا میلہ احتتام پذیر ہوا ملک بھر سے بڑے بڑے ٹیموں کو اس تاریخ ساز ٹورنامنٹ کے لئے مدعو کیا گیا جس میں اسلام اباد نوشکی قلعہ سیف اللہ دکی پنچگور خاران اور پنجاب کی ٹیموں نے بھرپور شرکت کی بتایا جارہاہے کہ اس تاریخ ساز ٹورنامنٹ کو شائقین فٹبال نے بڑے پیمانے پر دیکھا گیا حتیٰ کہ اس تاریخ ساز ٹورنامنٹ نے بلوچستان میں کھیلے گئے سابقہ ٹورنامنٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا ۔اس تاریخ ساز ٹورنامنٹ کا شاندار فائنل پوپو اکیڈمی اسلام آباد بمقابلہ افغان فٹبال کلب چمن کے درمیان کھیلا گیا جیسے 7ہزار شائقین فٹبال نے بڑے ذوق و شوق سے دیکھا پوپو اکیڈمی نے 0 کے مقابلے 3 گول سے جیت کر فائنل اپنے نام کر لیا اور اس تاریخ ساز ٹورنامنٹ کا میلہ لوٹ لیا اس تاریخ ساز فائنل میچ کے مہمان خصوصی کمشنر لورالائی ڈویژن گل محمد خلجی کمانڈنٹ لورالائی کرنل تیمور جاوید تھے کھلاڑیوں کو بھاری انعامات سے نوازنے کے بعد لورالائی سکاوٹس کی طرف سے دونوں ٹیموں کے لئے شاندار ضیافت کا بھی اہتمام کیا گیا ساتھ فٹبال ٹورنامنٹ کے کمیٹی اراکین کو بھی مدعو کیا گیا تاکہ اپنائیت کے ساتھ ساتھ حب الوطنی کا جذبہ برقرار رکھا جا سکے۔