پشاور:وزیر اعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ، مرد وخواتین ہاکی ٹرائلز کل 23 اگست سے شروع ہوں گے

پشاور:وزیر اعظم یوتھ ٹیلنٹ پروگرام کے تحت مرد وخواتین ہاکی ٹرائلز کل23 اگست سے اسلامیہ کالج ہاکی گرائونڈ اور عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس ہاکی گرائونڈ میں شروع ہوں گے ٹرائلز پشاور ، مردان ، بنوں ، سوات اور ہزارہ ریجن میں شیڈول کے مطابق منعقد ہونگے ، ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس اور خیبرپختونخوا یوتھ کے کوارڈینیٹر انجنیئر عارف نے پشاور یونیورسٹی سپورٹس کمپلیکس کے جمنازیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ان کے ہمراہ ڈائریکٹر سپورٹس بحرکرم’ ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی ماریہ ثمین ‘ڈائریکٹر فاصلاتی نظام تعلیم ڈاکٹر نورزادہ ، ڈائریکٹر سپورٹس اسلامیہ کالج یونیورسٹی علی ہوتی موجود تھے ہا ئیر ایجوکیشن کمیشن کے زیراہتمام پورے پاکستان میں مختلف گیمز کے ٹرائلز کا سلسلہ مرحلہ وار جاری ہے اس سے قبل ریسلنگ اور ویٹ لفٹنگ کے ٹرائلز ہوئے اور اب پشاور کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ قومی کھیل ہاکی کے ٹرائلزاسلامیہ کالج پشاورمیں مردوں اور عبدالولی خان یونیورسٹی سپورٹس کمپلیکس چارسدہ میں خواتین کے ٹرائلز منعقد کئے جارہے ہیں جبکہ عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ میں خواتین ہاکی کھلاڑیوں کے ٹرائلز23 اور 24 اگست اگست تک ہوں گے ، مردان کے ٹرائلز 27 اور 28 اگست مردان سپورٹس کمپلیکس، سوات کے ٹرائلز 31 اگست اور یکم ستمبرمکان باغ، ہزار کے ٹرائلز 4 اور 5 ستمبرکو ایبٹ آباد، بنوں کے ٹرائلز 8 اور 9 ستمبر کو قاضی محب ہاکی گرائونڈمیں ہوں گے۔مردوں کے ٹرائلز کے لئے ڈائریکٹر سپورٹس پشاور یونیورسٹی بحرکرم جبکہ خواتین ہاکی ٹرائلز کے لئے ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی کو کوآرڈی نیٹر مقرر کیا گیا ہے’ وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی ڈاکٹر محمد ادریس نے کہا کہ یہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے پہلے ہم نے ریسلنگ اور ویٹ لفٹنگ کے ٹرائلز منعقد کرائے اور اب ہاکی کے ٹرائلز منعقد کررہے ہیں ایچ ای سی کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے ہمیں اس کے لئے منتخب کیا اور موقع فراہم کیا ہم اس سلسلے میں تمام وسائل بروئے کار لائیں گے اور بہترین ٹرائلز کا انعقاد کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ماضی میں قومی کھیل ہاکی میں ہم دنیا پر راج کرتے تھے پہلے گلی گلی میں بچوں کو ہاکی کھیلتے دیکھتے تھے بعد میں معیار نیچے آیا اور اب ایک مرتبہ پھر وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور ان کی ٹیم نے کوششیں شروع کی ہیں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سے ہمیں بہترین کھلاڑی ملیں گے اور بہترین ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی جو نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر ملک وقوم کا نام روشن کریں گی انہوں نے کہا کہ پشاور یونیورسٹی میں کھیلوں کی بہترین سہولتیں موجودہیں اور اب ان میں اضافے کے لئے بھی منصوبہ بندی کی جارہی ہے ‘ایچ ای سی کے انجینئر عارف روان نے بتایا کہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی ہدایات کی روشنی میں اقدامات جاری ہیں اور اب ہاکی ٹرائلز منعقد کئے جارہے ہیں جس کے لئے شیڈول ترتیب دیا گیا ہے’ملک بھر میں پچیس ریجنز میں ہاکی ٹرائلز ہورہے ہیں ہر صوبے سے پانچ ریجنز کو شامل کیا گیا ہے اس میں آزاد جموں و کشمیر اور اسلام آباد ریجنز کے کھلاڑی بھی شامل ہوں گے بارہ کھیلوں کے پروگرام اسی طرح آگے بڑھیں گے ان میں والی بال ‘بیڈمنٹن’سواش’باکسنگ’کرکٹ ‘فٹبال سمیت دیگر کھیل شامل ہیں’ان ٹرائلز سے بہترین ٹیموں کے انتخاب کیا جائے گا ان کے درمیان یوتھ لیگ کرائی جائے گی اور اس کی ونر ٹیموں کے درمیان پھر نیشنل ہاکی لیگ کا انعقاد کیا جائے گاڈائریکٹر سپورٹس پشاور یونیورسٹی اور کوآرڈی نیٹر ہاکی ٹرائلز بحرکرم نے کہا کہ ٹرائلز کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں کھلاڑیوں کو صرف اور صرف میرٹ کی بنیاد پر منتخب کیاجائے گا میدان میں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی کا ہی چنائو کیا جائے گا سلیکشن کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں بحرکرم سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے ان کے ہمراہ صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدرسید ظاہر شاہ’اولمپئن رحیم خان اور دو پنجاب سے آفیشلز ہوں گے’ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی ماریہ ثمین نے کہا کہ پندرہ سے پچیس سال کے کھلاڑی ان اوپن ٹرائلز میں شرکت کرسکتے ہیں جن کی آن لائن رجسٹریشن نہیں ہوئی وہ براہ راست ستائیس اگست کو اپنے کاغذات سمیت صبح سات بجے شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی پہنچ جائیں انہیں وہاں سے چارسدہ کمپلیکس لے جایا جائے گا یہ ٹرائلز اوپن رکھے گئے ہیں ابتدائی طور پر پچیس کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گے جبکہ ٹیم کے لئے حتمی اٹھارہ کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا’ٹریننگ کیمپ کے بعد پراونشل لیگ کرائیں گے اور پھر اس لیگ کی ونر ٹیموں کے درمیان نیشنل ہاکی لیگ کرائی جائے گی۔