وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی سےامریکی قونصل جنرل کی ملاقات

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی سے امریکی قونصل جنرل کی لاہور میں ملاقات ہوئی۔امریکی قونصل جنرل ولیم کے میکانیول نے وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر پرویزالہٰی کو مبارکباد دی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے ملاقات میں کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات میں نشیب و فراز آتے رہے ہیں۔امریکہ کے ساتھ بہترین تعلقات کے خواہاں ہیں۔پاکستان پرامن ملک ہے،ہمسایہ ممالک سے اچھے دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں، پرویزالہٰی نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں سمیت تمام شہریوں کوآئین کے مطابق یکساں حقوق حاصل ہیں،ہماری حکومت لوگوں کی فلاح وبہبود کو محور بنا کریکساں ترقی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔جب کہ امریکی قونصل جنرل نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔پنجاب حکومت کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔

Spread the love