فارن فنڈنگ کے مجرم 8 سال سے قانونی ٹچ سے بھاگ رہے ہیں، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کے مجرم 8 سال سے قانونی ٹچ سے بھاگ رہے ہیں، اسلامی ٹچ دینے والے فنکاروں کو اب قانونی ٹچ کی ضرورت ہے، فارن فنڈنگ کیس کے فیصلہ سے پتہ چلا کہ عمران نیازی کتنا گندا کردار ہے، شہداء کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والے گندے اور گھٹیا کردار ہیں۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ عالمی بنارسی ٹھگ غیر ملکیوں سے غیر قانونی ڈالر لیتے پکڑے گئے ہیں، اسلامی ٹچ دینے والے ان فنکاروں کو اب قانونی ٹچ دینے کی ضرورت ہے، فارن فنڈنگ کے مجرم 8 سال سے قانونی ٹچ سے بھاگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر چوری پکڑے جانے پر جھوٹا عمران اینڈ فارن ایجنٹس کمپنی مکاری، فنکاری اور عیاری کرنے لگتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس سے پتہ چلا کہ عمران نیازی کتنا گندا کردار ہے، شہداء کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والے گندے اور گھٹیا کردار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے 8 سال پوری کوشش کی کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہ آئے لیکن اللہ تعالی نے اکبر ایس بابر کو سچا ثابت کر دیا، اللہ تعالی کا پاکستان پر یہ کرم ہوا اور جعلی صادق اور امین کی اصلیت قوم کے سامنے آ گئی۔