ہیلی کاپٹر حادثہ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات

راولپنڈی :آرمی چیف کی میجر جنرل امجد حنیف (شہید) اور میجر محمد طلحہ منان (شہید) کے اہل خانہ سے ملاقات، آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی میں میجر جنرل امجد حنیف (شہید) اور میجر محمد طلحہ منان (شہید) کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔شہدائے پاک فوج کے خاندانوں سے ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ شہدا ہماری قوم کا فخر ہیں، ہم اپنے شہدا کے اہل خانہ کا ان کی عظیم قربانی پر کبھی بھی شکریہ ادا نہیں کر سکتے۔ آرمی چیف نے اس موقع پر شہدا کے خاندانوں کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ جڑے رہنا ہمارا فرض ہے اور ہم ان کی بھلائی کے ہمیشہ کے لیے ذمہ دار ہیں۔