پاک فوج بلوچستان، سندھ، جنوبی پنجاب، خیبر پختو نخوا اور گلگت بلتستان میں سیلاب سے متاثرہ آبادی کیلئے راشن فراہم کریگی ، آئی ایس پی آر

اسلام آباد:پاک فوج کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں، دو دن کا راشن تقسیم کررہے ہیں، ملک بھر میں بارشیں اور سیلاب، ہرطرف تباہی، پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری ہے، پاک فوج بلوچستان، سندھ، جنوبی پنجاب، کے پی اور گلگت بلتستان میں سیلاب سے متاثرہ آبادی کے لیے دو دن کا راشن فراہم کریگی ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی فارمیشنز مختلف علاقوں میں سیلاب زدگان میں آٹا، چینی، چاول، چائے، کوکنگ آئل، دودھ پاؤڈر اور دالوں پر مشتمل امدادی اشیا تقسیم کرینگے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے ملک کے مختلف سیلاب زدہ علاقوں میں فلڈ ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں، پاک آرمی کے دستے طبی امداد فراہم کرنے اور مواصلاتی ڈھانچے کو کھولنے کے علاوہ ریسکیو، امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔