اعلیٰ تعلیم کے شعبہ کو جدید رحجانات اور تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے ، احسن اقبال

اسلام آباد:وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیم کے شعبہ کو جدید رحجانات اور تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے ، بیرون ملک وظائف کے لئے ترجیحی شعبوں اور بہترین یونیورسٹیز کا انتخاب کیا جائے ،جامعات کے اکیڈمک اور کارکردگی آڈٹ کے نظام کے ذریعے مسابقتی عمل مرتب کیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے نئے چئیرمین ڈاکٹر مختار احمد سے ملاقات کے دوران کیا ۔وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے ڈاکٹر مختار احمد کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے شعبہ کو جدید رحجانات اور تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے ، بیرون ملک وظائف کے لئے ترجیحی شعبوں اور بہترین یونیورسٹیز کا انتخاب کیا جائے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ جامعات کے اکیڈمک اور کارکردگی آڈٹ کے نظام کے ذریعے مسابقتی عمل مرتب کیا جائے ،ڈاکٹر مختار تعلیمی شعبے میں وسیع تجربات رکھتے ہیں ،معاشی بحران کے باوجود ایچ ای سی کےلئے وافر فنڈز فراہم کئے گئے ہیں ،پاکستان امریکہ نالج راہداری منصوبہ سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے امیدواروں کا انتخاب کیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر اے کیو خان میٹلرجی انسٹیٹیوٹ کے قیام کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں ،یونیورسٹیز کے نصاب کو جاب مارکیٹ سے ہم آہنگ کیا جائے ۔