قبائلی اضلاع اور بندوبستی علاقوں میں افیون کی کاشت کے خلاف آپریشن شروع

پشاور: قبائلی اضلاع اور بندوبستی علاقوں میں افیون کی کاشت کے خلاف آپریشن شروع کردیاگیا ہے، صوابی کے مختلف علاقوں میں افیون کی کاشت کی اطلاعات پر آپریشن کی ہدایات کی گئی ہیں ، جبکہ گزشتہ روز اے این ایف ، فرنٹیئر کور ، خیبر پختونخوا پولیس نے اٹھائیس کنال رقبہ پر کاشت کی جانے والی افیون کے خلاف آپریشن کیا گیا اور افیون کے اٹھائیس کنال کے رقبہ پر کاشت کی جانے والی افیون کو فصل کو تلف کیاگیا اے این ایف کی جانب سے اس سلسلے میں خصوصی آپریشن شروع کیاگیا ہے ، کاشت کی گئی ا فیون ( ڈوڈا) کی تیار فصل کو تلف کیا گیا ، مستری چوک اور گڈ ملنگ کے علاقوں میں کئے جانے والے آپریشن کے دوران سیکورٹی کے موثر انتظامات بھی کئے گئے تھے ، افیون کی کا شت کی اطلاعات پرمہمند کے بعض علاقوں ، باجوڑ کے بعض علاقوں اور صوابی کے بعض علاقوں میں خصوصی نگرانی کی ہدایات بھی کی گئی ہے ۔