شہباز شریف نے قومی حکومت کا مشورہ دے کر نواز شریف کا بیانیہ پس پشت ڈال دیا، شیخ رشید احمد

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سندھ ہاؤس کو اپوزیشن نے سٹاک ایکسچینج بنادیا ہے، سندھ ہاؤس کی ویڈیو وزیراعظم عمران خان کی بڑی سپورٹ ثابت ہو گی، شہباز شریف نے قومی حکومت کا مشورہ دے کر نواز شریف کا بیانیہ پس پشت ڈال دیا، سندھ ہاؤس میں ہارس ٹریڈنگ عروج پر ہے، ہارس ٹریڈنگ کے خلاف سپریم کورٹ جا رہے ہیں، پی ٹی آئی کے کارکنوں اور اتحادیوں سے کہتا ہوں وزیراعظم کے ساتھ آئیں، ملک میں کسی سیاسی تصادم کی گنجائش نہیں ہے، چاہتے ہیں کہ جلسوں کے راستوں کا فیصلہ افہام تفہیم سے ہو، پاکستان اور آسٹریلیا کے چاروں میچ لاہور منتقل کر دیئے ہیں،.ناراض ایم این ایز کو کہہ رہا ہوں کہ واپس آ جائیں انہیں کچھ نہیں کہا جائےگا۔جمعہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ23 مارچ کو پاکستان کی عظیم افواج کی پریڈ ہے، 24 مارچ سے لے کر 3، 4 اپریل تک پاکستان کی سیاست میں گہما گہمی کے دن ہیں، سب پارٹیاں اپنا فیصلہ خود کریں گی کہ کوئی اتحادی کسی کے کہنے میں نہیں ہے، چاہتے ہیں کہ جمہوریت کو کھلی چھوٹ ہو۔عوام آزادی سے ووٹ ڈالیں، 25مارچ کو اپوزیشن جبکہ 27مارچ کو حکومت کا جلسہ ہوگا، 27 تاریخ کو وزیر اعظم کی ریلی بھر پور انداز میں ہوگی اور 27مارچ کو ووزیراعظم سب سے بڑی ریلی سے خطاب کرنے جارہے ہیں، وزیراعظم نے 10 لاکھ لوگوں کو کال دی ہے، ہمیں یقین ہے اپوزیشن جماعتیں بھی اپنا جلسہ کریں گی، ہم پر سکیورٹی کی کافی ذمہ داریاں ہیں، ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے لئے ہمارے پاس نفری بہتر ہوئی ہے۔شخ رشید نے کہا کہ میڈیا کا شکریہ جنہوں نے ہمیں وہ 10 یا 12 چہرے دکھا دیئے جو سندھ ہاؤس میں چھپے بیٹھے تھے، یہ لوگ کیوں چھپ رہے ہیں جب کہ ملک کا وزیرداخلہ آپ سے کہہ رہا ہے کہ کچھ نہیں ہوگا، ہم آپ کو سکیورٹی فراہم کریں گے، ہمارے پاس بہت پہلے سے اطلاعات تھی ہمارے 10 سے 12 بندے کہاں ہیں، منحرف ارکان سے اپیل کرتا ہوں واپس آ جائیں آپ کو ری پینٹنگ کریں، آپ کو کچھ نہیں کہا جائے گا، یہ نہ ہو کہ وقت گزر جائے اور آپ لوگ اپنے حلقوں میں بھی واپس نہ جاسکیں، ویڈیو میں جس کا چہرہ نظر آ ئے ڈر ہے کہ عوام اس کا چہرہ کالا نہ کریں، پی ٹی آئی کے لوگ جو 9 یا 12 ہیں وہ اپنے گھروں سے بھی پوچھیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف میں ایک ہی لیڈر ہے اس کا نام عمران خان ہے، میرا تعلق اس جماعت سے نہیں صرف عمران خان سے ہے اور شیخ رشید وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہے،ہارس ٹریڈنگ کے خلاف سپریم کورٹ جا رہے ہیں۔ سپریم کورٹ ریفرنس کے بعد تحریک عدم اعتماد کا پتہ نہیں کہاں جائے گی۔ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ شہباز شریف نے قومی حکومت کا مشورہ دے کر نواز شریف کا بیانیہ پس پشت ڈال دیا ہے، جمہوریت کو چھانگا مانگا مری مت بنایا جائے۔ شخ رشید نے کہا کہ جو کچھ سندھ ہاوٴس میں ہورہا ہے میں ایمرجنسی اور گورنر راج لگانے کا حامی تھا، اور اس سے متعلق سمری وزیراعظم کو پیش کی لیکن فیصلہ نہیں ہو سکا، سندھ ہاؤس میں خرید وفروخت ہو رہی ہے، انہوں نے سندھ ہاوٴس کو اسٹاک ایکسچینج بنا دیا ہے، سندھ ہاؤس کی ویڈیو وزیراعظم کی بڑی سپورٹ ہوگی۔چور کے پاوٴں نہیں ہوتے، ارادہ قتل کرنے والا اور قتل کرنے والا دونوں ہی مجرم ہوتے ہیں ، ہم سندھ ہاؤس نہیں جارہے، ہم چاہتے ہیں باہمی افہام و تفہیم سے معاملات کو حل کیا جائے، جمہوریت ایک دوسرے کی بات سننے کا نام ہے، میں دہرانا نہیں چاہتا کہ اس ملک کے سیاسی معاشی حالات ایسے نہیں کہ سیاسی تصادم ہو، وزیرداخلہ نے کہا کہ عدم اعتماد پر ووٹنگ کس دن ہوگی اس کا فیصلہ اسپیکر قومی اسمبلی کریں گے، عدم اعتماد آپ کا آئینی حق ہے آئیں اپنا ووٹ کاسٹ کریں، بطور وزیر داخلہ یقین دلاتا ہوں کہ کسی شخص کے لئے سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، وزارت داخلہ آپ کو یقین دہانی کرواتی ہے کہ ہم سندھ ہاؤس میں داخل نہیں ہوں گے لیکن آپ ایک حد تک پولیس رکھیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ آسٹریلیا کی ٹیم کے چاروں میچز لاہور منتقل کر دئیے گئے ہیں، 3000 پولیس صرف آسٹریلیا کے روٹس پر لگائی گئی تھی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم سے پوری امید ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، پنجاب میں دو پارٹیوں پاکستان تحریک انصاف اور ن لیگ کے پاس عدم اعتماد کے ووٹ ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اسلامو فوبیا کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنوں اور اتحادیوں سے کہتا ہوں کہ وزیراعظم کے ساتھ آئیں، اسلام آباد میں عمران خان سرخرو ہوجائے گا۔