خیبر:الخدمت فاؤنڈیشن نے مزید19 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان طورخم بارڈر پر افغان حکام کےحوالے کردیا

خیبر:الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت مزید 19 ٹرکوں پر مشتمل 160 ٹن امدادی سامان جس کی مالیت 3 کروڑ 18 لاکھ روپے سے زائد ہے طورخم بارڈر پر افغان حکام کےحوالہ کیا گیا۔امدادی سامان میں فوڈ اور ونٹر پیکجز سمیت گرم ملبوسات اور بچوں کیلئے خشک دودھ و دیگر اشیاء شامل ہیں۔اس سلسلے میں پاک افغان طورخم بارڈر پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں الخدمت فاؤنڈیشن کے مرکزی نائب صدر خالد وقاص نے امدادی سامان افغان حکام کے حوالے کیا۔ اس موقع پر بحر اللہ خان ایڈوکیٹ، سینئر منیجر شعبہ آفات سے بچاؤ محمد وسیم ، منیجر میڈیا نورالواحد جدون اور منیجر سوشل میڈیا اینڈ مارکیٹنگ احمد عبداللہ سمیت دیگر ذمہ داران موجود تھے۔ الخدمت فاونڈیشن پاک افغان کوآپریشن فورم کے اشتراک سے اب تک 126ٹرکوں کے زریعے 1060ٹن سے زا ئد امدادی سامان جس کی کل مالیت 26 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے افغان حکام کے حوالےکر چکی ہے۔