بلوچستان عوامی پارٹی کا خیبرپختونخوا حکومت سے اتحاد ختم کرنیکا اعلان

پشاور : بلوچستان عوامی پارٹی(بی اے پی) نے خیبرپختونخوا حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا اعلان کردیا۔پشاور سے جاری بیان میں صوبائی پارلیمانی لیڈر بلاول آفریدی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد میں حکومت کا ساتھ نہیں دیں گے، جلد قومی اسمبلی، سینیٹ اور بلوچستان میں بھی حکومت کے ساتھ اتحاد ختم کریں گے۔بلاول آفریدی نے مزید کہا کہ اپوزیشن بینچوں پر بیٹھ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے، ضم اضلاع کے منتخب نمائندوں کے اجلاس میں وزیراعلیٰ نے ہمیں مدعو نہیں کیا۔اٴْن کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ ناانصافی کی جا رہی ہے، فنڈز پی ٹی آئی ارکان کو دیے جا رہے ہیں، بی اے پی کی سینئر لیڈرشپ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔