ٹریفک کی روانی میں حا ئل رکاوٹیں دور کرکے دم لینگے،جمیل الرحمن

مردان: ضلعی پولیس سربراہ مردان سجاد خان کی خصوصی ہدایات پر کاروا ئی کرتے ہو ئے ڈی ایس پی ٹریفک جمیل الرحمن نے بھاری پولیس نفری کے ہمراہ کالج چوک میں کم عمر و غیر لا ئسنس یافتہ ڈرا ئیوروں و موٹرسا ئیکل سواروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کردیا۔

اس دوران درجنوں کم عمر موٹرسا ئیکل سواروں کو حراست میں لیکر ان کی گاڑیاں پولیس لا ئن میں بند کردیں۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے ٹریفک ڈی ایس پی مردان نے کہا کہ مردان کے ٹریفک نظام میں کم عمر و غیر لا ئسنس یافتہ ڈرائیوروں کی کیلئے کو ئی جگہ نہیں اور ون و یلنگ جسے ناسور کے خاتمے کیلئے سخت قانونی کاروا ئی کرینگے

جس میں ون ویلر کی گرفتاری اور ون ویلنگ کیلئے گاڑیاں تیار کرنے والے مستریوں کو بھی قانونی شکنجے میں لا ئینگے۔انہوں نے واضح کیا کہ ٹریفک کی روانی میں حا ئل رکاوٹیں دور کرکے دم لینگے۔انہوں نے والدین سے اپیل ہے کہ اپنے کم عمربچوں کو موٹرسائیکل چلانے مت دیں۔