پشاور بس ٹرمینل کی آمدنی بڑھانے کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں، ملک شاہ محمد خان وزیر

پشاور: خیبر پختونخوا کے وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ ملک شاہ محمد خان وزیر کی زیر صدارت روڈ ٹرانسپورٹ بورڈ(آر ٹی بی) کا اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں بورڈ کے اراکین سیکرٹری محکمہ ٹرانسپورٹ منظوراحمد، ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ فہد اکرام قاضی، رابعہ نور، سلمان نثار، سردار بہادر اور شاہ نواز نے شرکت کی اجلاس میں مختلف امور پر غور و خوض کیا گیا، اس موقع پر صوبائی وزیرٹرانسپورٹ نے متعلقہ حکام کو ضلع سوات میں آر ٹی بی دفتر کے مسئلے کو حل کرکے ان پر تعمیراتی کام کو جلدازجلد شروع کرنے اور مقررہ وقت میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت کی،انہوں نے مذید ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ پشاور بس ٹرمینل کی آمدنی بڑھانے کیلئے محکمہ ٹھوس اقدامات اٹھائے اور لوگوں کو ذیادہ سے ذیادہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بھی بنائیں، انہوں نے کہا کہ حکومت کا کام عوام کی فلاح وبہبود کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لانا ہے ،اجلاس میں ٹرانسپورٹ کمپلیکس پشاور کی فنانشل پلان کی منظوری بھی دیدی گئی صوبائی وزیر نے کہا کہ مذکورہ کمپلیکس میں تمام تر انتظامات کو مکمل کرکے مسافروں کوترجیحی بنیادوں پر سہولیات مہیاکی جائیں انہوں نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ پشاور بس ٹرمینل کی نیلامی کے موقع پر حکومت کی آمدنی بڑھانے کا خاص خیال رکھے اور اس ضمن میں ضروری اقدامات اٹھائیں صوبائی وزیر نے مذید احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے جتنے بھی کلائنٹس کو بقایاجات باقی ہے ان کی وصولی کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اجلاس میں صوبائی وزیر کو محکمہ کی مختلف جاری ترقیاتی سکیموں کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔