سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی :پاک فوج کا دہشت گردوں اور ان کے سہولتکاروں کے خلاف ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، ہلاک دہشتگردوں کی شناخت غیور اور بہاوالدین کے نام سے ہوئی، آپریشن کے دوران بھاری تعداد میں گولیاں اور ہتھیار برآمد ہوئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے تھل میں آپریشن کیا، سیکیورٹی فورسز نے آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگرد مارے گئے، ہلاک دہشتگردوں کی شناخت غیور اور بہاوالدین کے نام سے ہوئی، آپریشن کے دوران دہشتگردوں سے بھاری تعداد میں گولیاں اور ہتھیار برآمد ہوئے۔