ڈپٹی کمشنر مردان کی خصوصی ہدایات پر ڈرگز انسپکٹرز کی جعلی و غیر رجسٹرڈ شدہ ادویات کے خلاف کاروائیاں

مردان :ڈپٹی کمشنر مردان کی ہدایات پر پراونشل ڈرگز انسپکٹر ڈاکٹر سفی اللہ اور عبدالروف کی جعلی ادویات کی فروخت کے خلاف شوگر ملز روڈ اور مردان میڈیکل کمپلیکس کے بلمقابل میں مختلف دکانوں کا معائنہ کیا، اس دوران جعلی زوڈین، پوویڈین و آیوڈین سولوشن، ڈیٹول، ولویسیف ٹیپرافین سمیت سرکار کی جانب سے بین شدہ غیر رجسٹرڈ شدہ ، مشتبہ و جعلی ادویات کی بڑی تعداد سرکاری تحویل میں لے لی، اس دوران ڈرگز انسپکٹر نے مشتبہ /جعلی ادویات کو سرکاری تجویل میں لیکر سیمپلز کی ٹیسٹنگ کیلئے DTL بھیج دئیے گئے، جعلی کاروبار کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جنکے تخت قانونی کاروائی و مکمل تفتیش کی جائیگی۔ ڈپٹی کمشنر حبیب اللہ کا کہنا ہے کہ جعلی ادویات کا کاروبار کرنے والے انسانی زندگیوں کے دشمن ہیں، ایسے عناصر کے خاتمے تک کاروائیاں جاری رہیں گی۔