پاک بحریہ کے 2 افسران کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

اسلام آباد : پاک بحریہ کے 2افسران کی ریئرایڈمرل کےعہدے پرترقی دے دی گئی ،افسران پاک بحریہ میں اہم ذمے داریاں انجام دے چکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک بحریہ کے 2 افسران کی ریئرایڈمرل کےعہدے پرترقی دے دی گئی ، افسران میں ریئرایڈمرل فیصل امین اور ریئر ایڈمرل سید فیصل علی شاہ شامل ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں افسران نے1992 میں کمیشن حاصل کیا اور نیوی وارکالج لاہوراوراین ڈی یو سے فارغ التحصیل ہیں۔پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق افسران پاک بحریہ میں اہم ذمےداریاں انجام دے چکے ہیں، ریئرایڈمرل فیصل امین وزارت دفاع میں ایڈیشنل سیکرٹری اور ریئر ایڈمرل سید فیصل علی شاہ ڈی جی جوائنٹ کنٹونمنٹ گوادرتعینات ہیں۔گذشتہ سال نومبر میں پاک بحریہ کے کموڈور سید احمد سلمان کورئیر ایڈمرل کے عہدےپر ترقی دے دی گئی تھی۔رئیر ایڈمرل سید احمد سلمان نے 1991 میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا۔ ایڈمرل پاکستان نیوی وار کالج ‏لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے گریجویٹ ہیں۔