واٹس ایپ کی انتظامیہ نے نیا فیچر متعارف کرنے پر سوچ بچار شروع کردی

فرانسکو: واٹس ایپ کی انتظامیہ نے نیا فیچر متعارف کرنے پر سوچ بچار شروع کردی جس کے تحت صارفین اپنا اسٹیٹس براہ راست دوسرے پلیٹ فارم پر شیئر کرسکیں گے۔ واٹس ایپ کے صارفین کو ابھی یہ سہولت میسر نہیں کہ وہ اپنا اسٹیٹس کسی دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کرسکیں تاہم مستقبل میں ایسا ممکن ہوجائے گا۔ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق واٹس ایپ نے ایسا فیچر متعارف کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین اپنے اسٹیٹس براہ راست فیس بک، انسٹاگرام، گوگل ، ٹویٹر پر شیئر کرسکیں گے۔انتظامیہ کی جانب سے فیچرآزمائشی طور پر بیٹا ورڑن استعمال کرنے والے صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا اور کامیابی کے بعد عام صارفین بھی اسے استعمال کرسکیں گے۔