دہشتگردی کیخلاف پاکستان،ترکی،آذربائیجان کی خصوصی فوجی مشقیں

راولپنڈی: پاکستان، ترکی اور آذربائیجان کی مشترکہ فوجی مشقوں کی افتتاحی تقریب باکو میں منعقد ہوئی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تین ممالک کی مشترکہ فوجی مشقوں کی میزبانی آذر بائیجان کررہا ہے۔فوجی مشقوں میں پاکستان، ترکی اور آذربائیجان کی اسپیشل فورسز حصہ لے رہی ہیں۔ ان مشقوں کو برادر ہڈ کا نام دیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 11 ستمبر سے مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز ہوا ہے اور یہ 22 ستمبر تک جاری رہیں گی۔ مشترکہ فوجی مشقیں خصوصی طور پر انسداد دہشت گردی کے حوالے سے منعقد کی گئی ہیں۔ان فوجی مشقوں کا مقصد تینوں ممالک کی افواج میں تعاون بڑھانا اور تجربے کی بنیاد پر معلومات کا تبادلہ کرنا ہے۔یاد رہے کہ ترکی اور آذربائیجان نے رواں سال کے آغاز پر باکو میں پانچ روزہ فوجی مشقیں کیں تھیں۔مشترکہ فوجی مشقوں کا مقصد تینوں ممالک کی افواج میں تعاون بڑھانا اور تجربے کی بنیاد پر معلومات کا تبادلہ کرنا ہے۔