مردان:پاکستان کرکٹ بورڈ نے پورے پاکستان میں نمبرون پوزیشن حاصل کرنے کھلاڑی فواد ملوک کو نظر انداز کردیا

مردان(عبداللہ شاہ بغدادی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے میرٹ کی دھجیاں اڑاکر پورے پاکستان میں نمبرون پوزیشن حاصل کرنے والے ضلع مردان کے کھلاڑی آل راؤنڈرفواد ملوک کو نظر انداز کردیا،فواد ملوک سٹی کرکٹ مردان ایسوسی ایشن ٹیم کے نائب کپتان اور ایک بہترین آل راؤنڈر ہے۔ حال ہی میں پی سی بی کی جانب سے پورے پاکستان میں سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن سئینر کرکٹ ٹورنامنٹ 2021 میں مردان ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 34 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور 266 رنز بھی بیٹنگ میں سکور کئے جس میں ایک سنچری 102ناٹ آؤٹ بھی شامل تھی۔اس طرح فواد ملوک نے پورے خیبرپختونخوا میں بحثیت آل راؤنڈر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ مگر پی سی بی کی جانب سے خیبرپختونخوا کی ٹیم میں منتخب نہ ہوسکے جو کہ سراسر زیادتی ہے۔مردان کے عوامی سماجی حلقوں نے کہا کہ فواد ملوک ایک اچھا آل راؤنڈر اس کو نظر انداز کرنا ایک ظلم کے مترادف ہے ، فواد ملوک نے بطور آل راؤنڈر بولنگ اور بیٹنگ دونوں شعبوں میں انہوں نے میچ جتوائے۔ ​صوبائی کرکٹ ایسوسی ایشن انور زیب اور پی سی بی کے جنرل مینجر جنید ضیاء سے اس معاملے پر ایکشن لینے کی ضرورت ہے۔