ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابرافتخار کا خواتین کے حوصلوں کو سلام

اسلام آباد:ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے یوم دفاع و شہدا کے موقع پر ویڈیو میں خواتین کے حوصلوں کو سلام پیش کیا ہے۔یوم دفاع و شہدا کے حوالے سے مختصر دورانیے کی ویڈیوز جاری کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر آٹھویں مختصر دورانیے کی ویڈیو جاری کی۔ویڈیو میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے خواتین کے حوصلوں کو اسلام پیش کیا۔ان محافظوں سے وابستہ سبھی رشتوں کو سلام، شہدا ، غازیوں اور ان سے جڑے ہوئے تمام رشتوں کو سلام۔