پشاور: کالعدم تنظیم کے تین خطرناک گرفتاردہشتگردوں کی نشاندہی پربڑی تعداد میں گولہ بارود برآمد

پشاور:گرفتار دہشتگردوں کی نشاندہی پر گولہ بارود، چار عدد آر پی جی-7 گولے، پانچ عدد آر پی جی-7 فیوز اور تین عدد ہینڈ گرینڈز برآمد،تفصیلات کے مطابق کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ پشاور کی سپیشل ٹیم نے تین دہشتگردوں عطاء اللہ ولد احد گل سکنہ محلہ شریف آباد وزیرباغ روڈ کاکشال . محمد یوسف ولد فوجی رحمن سکنہ برنگ درہ باجوڑ حال خراسان ہریانہ بالا پشاور اور یار محمد ولد جان محمد سکنہ سالار زئی باجوڑ حال بڈھ بیر پشاور کو بمقام پخہ غلام چوک بطرف طارق اعوان روڈ لطیف آباد نہر کے قریب سے ہینڈ گرینڈ اور اسلحہ و ایمونشن سمیت گرفتار کیے تھے۔ گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش دہشتگردی کی بڑی کاروائی کے لئے ذخیرہ کئے گئے بارودی مواد سے متعلق تفتیشی ٹیم کے روبرو اہم انکشافات کئے۔کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ پشاور کی تفتیشی ٹیم اور سپیشل ٹیم نے ملزمان کی نشاندہی پر بمقام بکرہ نزد پہاڑی علاقہ اذان ملاگوری ضلع خیبر سے گولہ بارود برآمد کئے ہیں۔ جو بی ڈی یو عملہ نے ناکارہ بنا دئیے ہیں۔