مردان: فوڈ سیفٹی اتھارٹی کارروا ئی، 4 بیکریوں کے پروڈکشن یونٹس سیل

مردان:خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے مردان کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر چاربیکریوں کے پروڈکشن یونٹس کو سیل کردیا۔ کارروائی خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر کامران خان کی ہدایت پر کی گئی، جس کے دوران بیکری یونٹس پر بھاری جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر انیلہ محبوب کی نگرانی میں فوڈ سیفٹی آفیسرز شیر حسن خان اور عادل نے مردان کے مختلف علاقوں میں10 بیکری یونٹس کے معائنے کئے، بد تر صفائی پر 4 بیکری یونٹس سیل اور بھاری جرمانے عائد،بڑی مقدار میں ایکسپائر مکھن،ایکسپائر بیکری پراڈکٹس اور بوسیدہ انڈے ضائع، جوکہ بیکری پراڈکٹس میں استعمال ہو رہا تھا۔ دوسری طرف مس لیبلنگ پر کور غ چوک میں واقع واٹر کمپنی پر جرمانہ عائد کرتے ہو ئے بہتر ی کا نوٹس جاری کردیا،فوڈ سیفٹی ٹیم کا کہنا تھا کہ اشیاء خوردنوش کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، اور ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشنز لئے جائینگے۔