نوشہرہ پولیس کی کارروائی،بھاری مقدار میں اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،ملزم گرفتار

نوشہرہ : تھانہ پبی پولیس نے دوران ناکہ بندی بھاری مقدار میں اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی،ملزم گرفتار۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر محمد اقبال کے خصوصی احکامات پر امن وامان برقرار رکھنے کیلئے اہم شاہراہوں پر ناکہ بندیاں جاری ہیں۔تھانہ پبی پولیس نے تاروجبہ کے مقام پر ناکہ بندی کے دوران موٹر کار نمبری 7871/ایل ایف کو شک کی بناء پر روکا۔ تلاشی لینے پر موٹر کار کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ اسلحہ میں 04 کلاشنکوف ،13 عدد پستول کلاشنکوف نما،03 عددرائفل ،60 عدد میگزین اور 2320 عدد مختلف بور کے کارتوس شامل ہیں۔ ملزم نواب علی ساکن پشاور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔