کھیلوں کی ایک ہزار سہولیات،نوشہرہ میں مختلف منصوبے مکمل

پشاور :وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں شروع کئے جانیوالے ایک ہزار سپورٹس سہولیات پراجیکٹ کے تحت صوبہ بھر میں اربوں روپے کے منصوبے جاری ہیں جبکہ کئی منصوبے مکمل بھی ہوچکے ہیں ‘کھیلوں کے ایک ہزار پراجیکٹ کے ڈائریکٹر مراد علی مہمند نے پبی’نوشہرہ ‘اکوڑہ خٹک ‘شیدو ‘خیبرآباد سمیت دیگر علاقوں میں جاری منصوبوں کا جائزہ لیا ‘ان کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر امیر محمد ‘انجینئر عمر شہزاد’ڈی ایس او نوشہرہ ذکاء اللہ خان اور دیگر آفیشلز موجود تھے’ڈائریکٹر پراجیکٹس مراد علی مہمند کے مطابق سیکرٹری سپورٹس عابد مجید اور ڈی جی سپورٹس اسفندیار خان خٹک کی ہدایات پرمختلف اضلاع میں جاری سکیموں کا جائزہ لیا جارہا ہے اور اس سلسلے میں رپورٹس پیش کی جارہی ہیں ‘انہوں نے گزشتہ روز پبی پلے گرائونڈ کا دورہ کیا جس کے دوران شیڈز میں ناقص میٹریل کے استعمال پر اظہار برہمی کی گئی.اس سلسلے میں سی اینڈ ڈبلیو نوشہرہ کے متعلقہ حکام کے نوٹس میں لایا گیا ہے اور واضح کیا گیا کہ کام کے معیار میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ‘ٹیم نے والی بال کورٹس کا بھی دور ہکیا اس کے بعد ٹیم نے بیڈمنٹن ہال دارالعلوم حقانیہ کا دورہ کیا جہاں کام مکمل کر لیا گیا ہے اور کام کے معیار کو بھی سراہا گیا ‘انجینئرنگ ونگ کے انجنیئر احمد علی اور دیگر آفیشلز کام کا معیار وقتافوقتا چیک کررہے ہیں ڈی ایس او ذکاء اللہ کو ہینڈنگ اوور کے لئے ہدایات دی گئی ہیں’ بیڈمنٹن ہال کو حکومت کی اجازت کے بعد کھول دیا جائے گا جہاں سرگرمیوں کا آغاز ہوجائے گا ٹیم نے اکوڑہ خٹک میں پلے گرائونڈ کا دورہ کیا جہاں کام جاری ہے یہ منصوبہ اگلے سال مکمل کر لیا جائے گا ڈی ایس او نوشہرہ کو اس کی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی گئی خیبرآباد میں بیڈمنٹن ہال کا بھی دورہ کیا گیا جہاںکام پچاس فیصد مکمل ہے اس منصوبے کو تین ماہ میں مکمل کر لیا جئاے گا جبکہ شیدو پلے گرائونڈ چالیس کنال پر مشتمل ہے جہاں کام جاری ہے اس منصوبے کو بھی اگلے سال مکمل کیا جائے گا پی ایم یو نے نوشہرہ کلاں پلے گرائونڈ کا بھی دورہ کیا جہاں کام جاری ہے ہاکی ٹراف کا بھی دورہ کیا گیا جہاں کام ستمبر تک مکمل کر لیا جائے گا ڈائریکٹر پراجیکٹ مراد علی مہمند نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ جلداز جلد زیادہ سے زیادہ منصوبے مکمل کئے جائیں اور نوجوانوں کو ان کی دہلیز پر کھیلوں کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔