پشاور: بنک آف خیبر انڈر 13 سکواش ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام، 17 کھلاڑیوں نے لیگ کیلئے کوالیفائی کرلیا

پشاور:مرد وخواتین کھلاڑیوں نے ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا بنک آف خیبر انڈر 13 ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سکواش لیگ کے لئے کوالیفائی کرلیا جن کے مابین مقابلے شروع ہوگئے کھلاڑیوں میں 3 لڑکوں او ر ایک لڑکی کا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے لئے انتخاب کیا جائے گا جنہیں مستقبل کے مقابلوں کی تیاری کے لئے تربیت وسہولیات دی جائیں گی۔ لڑکوں میں ہریرہ خان نے حاشر شہزاد، ابراہیم زیب نے سیف اللہ، حمزہ سجاد نے محمد رضا، شاہ زیب نے فواد خان، نعمان خان نے محمد احمد ملک، احمد ریان نے احمد ناز، عبید اللہ نے محمد علی رضا اور عمر عارف نے محمد اسماعیل کو دو صفر سے شکست ٹاپ 8 لیگ میں جگہ بنالی۔ لڑکیوں میں ملیحہ شاہ، عمیمہ قریشی، زینب، سنزل، زرلش، مہوش، رانیہ، رونق اور ماہ نور نے لیگ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ناک آئوٹ مقابلوں میں 64 ، 64 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔اس موقع پر سابق ورلڈ چیمپئن جان شیر خان ، ڈائریکٹر آپریشن سید ثقلین شا ہ، ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا سکواش کوچ منور زمان اور طاہر اقبال ، اے ڈی سپورٹس ذاکراﷲ سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ، لیگ چار جون تک جاری رہیگا۔ڈی جی سپورٹس اسفندیار خان خٹک کے مطابق یہ اچھا اقدام اٹھایا گیا ہے بینک آف خیبر پہلے بھی کھیلوں کے ساتھ ساتھ دیگر سرگرمیوں میں پیش پیش رہا ہے جس سے معاشرے کی اصلاح کا سلسلہ جاری ہے اور اب ایک مرتبہ پھر بینک آف خیبرنے ہمارے ساتھ مل کر یہ قدم اٹھایا ہے جس کا مقصد سکواش کے کھیل کو فروغ و ترقی دینا ہے اور نئے کھلاڑیوں کو آگے آنے کے مواقع فراہم کرنا ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہم بھی اس سلسلے میں سب سے آگے ہوں سکواش کی ترقی کے لئے ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس نے بھی بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اس پروگرام میں ہمارے کوچز ‘ٹیکنیکل آفیشلز بھی بھرپور شرکت کررہے ہیں اور امید ہے کہ ہمیں بہترین کھلاڑی میسر آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی اس قسم کے پروگراموں کا سلسلہ جاری رہے گا اس سے قبل ہم نے میڈل ونر کھلاڑیوں میں نقد انعامات تقسیم کئے اور پھر انہیں سکالر شپس بھی دی جارہی ہیں جس سے وہ مستفید ہورہے ہیں خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اس قسم کے اقدامات اٹھائے گئے ہیں جس کا مقصد کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔