لکی مروت: گورنمنٹ گرلز اسکول اباخیل میں طالبات کیلئےباسکٹ بال کورٹ تیار

پشاور: صوبہ بھر میں سب کیلئے کھیلوں کی معیاری سہولیات،خیبر پختو نخوا کے وزیر اعلی محمود خان کی ہدایت پر صوبےبھر میں مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں کی ترویج اور ترقی کے علاوہ زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو اس جانب راغب کرنے کے لئے جامع اور منظم سپورٹس پلان پر بھرپور انداز میں عملدر آمد کیا جا رہا ہے جبکہ سپورٹس کمپلیکسز و گراؤنڈز میں کھلاڑیوں کو معیاری سہولیات کی فراہمی کویقینی بنا ئی گئی تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا سکیں۔ صوبائی حکومت نے خیبر پختونخوا کے پسماندہ اضلاع میں ترجیحی بنیادوں پر سہولیات کا آغاز کیا ہے اس سلسلے میں گورنمنٹ گرلز اسکول اباخیل ضلع لکی مروت میں طالبات کیلئے معیاری باسکٹ بال کورٹ تیار کی گئی ہے۔ جو سپورٹس کے شعبے میں ایک میگا پراجیکٹ کے درجے کا حامل ہے۔