محکمہ کھیل میگا پراجیکٹ، زیادہ تر منصوبے 30 جون سے قبل مکمل ہوجائیں گے، مراد علی مہمند

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی ہدایات پر سیکرٹری سپورٹس عابد مجید اور ڈی جی سپورٹس اسفندیار خان خٹک کی ہدایات پر کھیلوں کے ایک ہزار سہولیات منصوبے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمند نے ملاکنڈ میں جاری مختلف سکیموں میں کام کی رفتار کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیااس موقع پر ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملاکنڈنوید خان بھی موجود تھے انہوں نے توتکان پلے گرائونڈ کی تعمیر نو ‘ توتکان میں بیڈمنٹن ہال کی تعمیراتی کام ‘ حنیف خان سپورٹس کمپلیکس ملاکنڈ میں واقع کرکٹ اکیڈمی اور سخاکوٹ پلے گرائونڈ جسے ازسرنوبنایا جارہا ہے کے ترقیاتی کاموں کے بارے میں معلومات حاصل کیں اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر کو بتایا گیا کہ سخاکوٹ پلے گرائونڈ پر 85 فیصد کام ‘ توتکان پلے گرائونڈ پر 80 فیصد ‘ بیڈمنٹن ہال پر 75 اور کرکٹ اکیڈمی حنیف خان پر 85 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے ان ابتدائی تین سکیموں کو سی اینڈ ڈبلیو ملاکنڈ مکمل کررہی ہیں جبکہ چوتھی سکیم کو انجنیئرنگ ونگ مکمل کررہا ہے جس کیلئے کلر تھیم بھی فائنل کردیا گیا ہے اور یہ سکیمیں جون تک مکمل کی جائینگی‘پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علینے بتایا کہ ان منصوبوں کے لئے 331 ملین روپے رواں سال مقرر کئے گئے اور 90 فیصد اخراجات کر لئے گئے ہیں جس سے تمام منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں ‘ انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر کام سے مطمئن ہیں ‘ چاروں سکیمیں جون 2021 تک مکمل کرنیکی ہدایت کی گئی ہیں جبکہ ان سکیموں میں جاری کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جایگا ان خیالا ت کا اظہار پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمند نے دورہ ملاکنڈ کے دوران سکیموں کے جائزہ کے بعد بات چیت کے دوران کیا ‘ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہکی ہدایت پر شروع کئے جانیوالے اس منصوبے میں صوبے کے دیگر علاقوں میں بھی متعدد کھیلوں کی سہولیات کی سکیمیں جاری ہیں انہوں نے کہاکہ سیکرٹری سپورٹس اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا ان سکیموں کے بار ے میں بریفنگ لے رہے ہیں اور وہ تمام سکیموں کو مانیٹر کررہے ہیں بعد ازاں پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمند نے ڈی ایس او ملاکنڈ نوید خان کے دفتر کا بھی دورہ کیا جہاں پر انہوں نے پراجیکٹ ڈائریکٹر کو سوویئینر بھی پیش کیا۔