آنکھوں سے کام

اسلام آبا: ایک نئی تحقیق سامنے آئی ہے جس میں روبوٹک لینز کی مدد سے آپ موبائل سکرین کو زوم ان یازوم آﺅٹ کر سکیں گے۔سائنسدانوں نے موبائل ٹیکنالوجی کی دنیا میں انقلاب برپا کردیا۔ اب آپ موبائل اسکرین کو زوم کرنے کیلئے ہاتھوں کے بجائے آنکھوں سے بھی کام لے سکتے ہیں۔امریکا کی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سین ڈیاگو کے سائنسدانوں نے حیران کن ’روبوٹک لینز‘ تیار کئے ہیں جو آنکھوں میں پہنے جاسکتے ہیں اور انہیں آنکھوں کی حرکت سے ہی کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق لوگ جب ان روبوٹک لینز کو پہن کر آنکھوں کو دو بار تیزی سے جھپکیں گے تو یہ سامنے کے منظر کو ’زوم اِن‘ کردیں گے اور دوبارہ آنکھیں جھپکنے پر منظر واپس ’زوم آﺅٹ‘ ہو جائے گا۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ لینز انسانی آنکھ کے دیدے میں پائے جانے والے قدرتی برقی سگنلز کی طرح سے کام کرتے ہیں۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ شینگ کیانگ شی کا کہنا تھا کہ یہ لینز پولیمرز کے بنائے گئے ہیں جو کہ برقی کرنٹ ملنے پر پھیل جاتے ہیں، جس سے منظر قریب آجاتا ہے۔یہ انتہائی اہم ایجاد ہے کیونکہ اس سے مصنوعی آنکھ کی تیاری یا ایسے کیمرے کی ایجاد کی راہ ہموار ہوگی جسے آنکھ کے ذریعے کنٹرول کیا جا سکے گا۔