خیبر پختو نخوا حکومت کی جانب سے تاندہ ڈیم کوہاٹ میں واٹر اسپورٹس کیلئےانتظامات کا آغاز

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے تاندہ ڈیم کوہاٹ میں واٹر اسپورٹس کے لیے انتظامات کا آغاز کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواحکومت کی جانب سے سیاحت کو فروغ دینے کے لیے تاندہ ڈیم کوہاٹ میں بوٹس ، واٹر جیٹ اور دیگر سیفٹی آلات پہنچا دی گئی ہیں جس سے سیاحوں کو گھومنے پھرنے میں آسانی ہوگی۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا اور کوہاٹ کی مقامی قیادت سیاحت کے فروغ، معیاری تفریحی سہولیات اور کھیلوں کے مواقع فراہم کرنے کے لیے سرگرم ہیں۔