مہمند: پاک فوج کے تعاون سے غلنئی میں پاکستان سپورٹس فیسٹیول میں فٹبال کے مقابلے اختتام پذیر

ضلع مہمند: پاکستان سپورٹس فیسٹیول کے سلسلے کے دوران کیپٹن روح اللہ شہید سپورٹس سٹیڈیم غلنئی میں غلنئی اور یکہ غنڈ فٹبال ٹیموں کے درمیان فائنل میچ کھیلا گیا۔غلنئی فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا اور پہلے ہاف میں دو گول اسکور کیے۔ یکہ غنڈ کی ٹیم نے پہلے ہاف میں صرف ایک گول اسکور کیا۔ غلنئی فٹبال ٹیم نے آ خری ہاف ایک اور گول اسکور کرکے فائنل میچ تین ایک کی برتری سے جیت لیا۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر مہمند سعید اختر نے فائنل میچ جیتے والے کیپٹن کو ایک لاکھ جبکہ رنرراپ ٹیم کو 75000روپے چیک تقسیم کئے۔