خیبر: لنڈیکوتل میں آل خیبرپختونخوا کراٹے ٹورنامنٹ کا انعقاد، افغانی کھلاڑیوں کی شرکت

ضلع خیبر لنڈیکوتل بازار میں چیلنجز مارشل آرٹ اکیڈمی میں آل خیبرپختونخوا کراٹے ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں خیبر پختونخوا. لنڈی کوتل کے علاوہ افغانستان کے کھلاڑیوں نے بھی شرکت.تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر لنڈیکوتل بازار میں چیلنجر مارشل آرٹ اکیڈمی میں آل خیبرپختونخوا کراٹے ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا تھا. کراٹے ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی طور خم ٹرانسپورٹ کے سینئر نائب صدر حاجی یادواللہ شینواری تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں فلاحی تنظیم کے صدر اختر علی شینواری. سرتاج شینواری طورخم کسٹم کلیئرنس ایجنٹ بلاول شینواری. منظور شینواری صدام شینواری اور دیگر مہمانوں نے بھی شرکت کراٹے ٹورنامنٹ میں خیبر پختونخوا پشاور لنڈی کوتل اور پڑوسی ملک افغانستان کے کھلاڑیوں نے شرکت اور اپنے فن کا بہترین مظاہرہ کیا. کراٹے ٹورنامنٹ کے اختتام پر مہمان خصوصی طورخم ٹرانسپورٹ یونین کے سینئر نائب صدر اور عوامی نیشنل پارٹی کے سرگرم رہنما حاجی یادواللہ شینواری اور دیگر مہمانوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے. لنڈی کوتل بازار میں قائم چیلنجر مارشل آرٹ اکیڈمی میں منعقدہ کراٹے ٹورنامنٹ کے سینئر کھلاڑی نثار شینواری نے کہا کہ ضلع خیبر لنڈیکوتل کراٹے کے کھلاڑیوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہیں جنہوں نے نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر کراٹے مقابلوں میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے جوکہ فخر پورے ملک اور قوم کے لئے فخر کا مقام ہے۔