ویڈیوز سے ایک ارب کی عمارت خرید لی

لاہور :   گزشتہ چند سال ایسے کم عمر بچے بھی سامنے آئے ہیں جو یوٹیوب پر والدین کی مدد سے اکائونٹ بنانے کے بعد سالانہ اربوں روپے کما رہے ہیں۔یوٹیوب پر کم عمر بچوں میں کمائی میں سب سے آگے 7 سالہ امریکی بچہ ریان ہے، جس کی سالانہ کمائی تقریبا ڈھائی ارب روپے پاکستانی ہے۔مگر ریان سے زیادہ جنوبی کورین بچی 6 سالہ بورام کے سبسکرائبر ہیں اور حال ہی میں انہوں نے ایک ارب روپے سے زائد کی شاندار عمارت خرید کر سب کو حیران کردیا۔امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کے مطابق بچوں سے متعلق مزاحیہ ویڈیوز بنا کر یوٹیوب پر رکھنے والی جنوبی کورین بچی 6 سالہ بورام نے دارالحکومت سیول میں شاندار عمارت خرید کر سب کو حیران کردیا۔ بورام نے تقریباً 80 لاکھ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی ایک ارب روپے سے زائد کی رقم میں 5 منزلہ عمارت خرید کر سب کو حیران کردیا۔بورام کے یوٹیوب پر دو مختلف چینلز ہیں اور ان کے دونوں چینلز کے مجموعی سبسکرائبر کی تعداد 30 کروڑ سے زائد ہے اور ان کی ویڈیوز کو چند ہی دن میں لاکھوں بار دیکھا جاتا ہے۔بورام بچوں سے متعلق مزاحیہ ویڈیوز شیئر کرتی ہیں، جن میں بعض ویڈیوز اینیمیشن اور گرافکس کی مدد سے بھی بنائے جاتے ہیں۔بورام کی ویڈیوز میں وہ خود لازمی نظر آتی ہیں۔ بورام کی ویڈیوز میں بچوں پر تشدد نہیں دکھایا جاتا، تاہم ان کی ویڈیوز میں بچوں کو بعض غلط حرکتیں کرتے دکھایا جاتا رہا ہے، جس وجہ سے ان پر تنقید بھی ہوتی رہی ہے۔بورام کی چند ویڈیوز کے خلاف بچوں کے تحفظ سے متعلق کام کرنے والی تنظیم ’سیو دی چلڈرن‘ کو جنوبی کورین والدین نے شکایات بھی کی تھی۔مگریوٹیوب پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والے پہلے نمبر پر موجود دونوں بچے امریکی ہیں۔پہلے نمبر پر 7 سالہ ریان ہیں جن کی سالانہ آمدنی پاکستانی 2 ارب روپے سے زائد ہے اور ان کے چینل کے 20 کروڑ سے زائد سبسکرائبر ہیں۔کمائی کے حوالے سے دوسرے نمبر پر بھی 5 سالہ امریکی بچہ ٹائڈس ہے، جس کے یوٹیوب پر 32 لاکھ سبسکرائبرز ہیں اور وہ بھی بچوں سے متعلق مزاحیہ ویڈیوز بناتے ہیں۔