احتیاط میں ہی زندگی ہے

پشاور: یرقان خطرناک مرض ہے جسے خاموش قاتل بھی کہا جاتا ہے یہ خون سے منتقل ہوتا ہے لہذا احتیاط میں ہی زندگی ہے اور احتیاط ہی سے آپ اس بیماری سے بچ سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار گیسٹروانٹرولوجسٹ ڈاکٹر فیصل اکرام نے پختونخوا ریڈیو کے پروگرام” د سوات رنگونہ” کے زیر اہتمام مذاکرے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ انسانی جسم کا ہر عضو انتہائی قیمتی ہے اور بلخصوص گردہ اور جگر کا رول انتہائی اہم ہے کیونکہ یہاں سے معدہ کو خوراک سپلائی ہوتی ہے اور ایک پروسس کے ذریعے اس سے فضلات الگ ہوتے اور جسم کو فائدہ دیتے ہیں معدہ درست ہو تو انسان تندرست اور توانا رہتا ہے یہی مثال جگر کی ہے اس کو انسانی جسم کی لیبارٹری کہا جاتا ہے یہ خون کی صفائی کے علاوہ خراب اجزا کو الگ کردیتا ہے انہوں نے کہا کہ یرقان جگر پر اثر انداز ہوتاہے اور جگر سکڑ کر زندگی کا خاتمہ کردیتا ہے لہذا ہر کوئی اپنا میڈکل چیک اپ اور ٹیسٹ سال میں کم از کم ایک دفعہ کروالیا کرے انہوں نے کہا کہ یرقان خون سے منتقل ہوتا ہے آپ کے خون میں اگر یرقان کا وائرس ہو اور آپ نے کسی کو خون دیا تو وہ وائرس اس کو منتقل ہوگیا اس کیساتھ حجام نے اگر کسی مریض کا شیو کیا اور اسی بلیڈ سے کسی اور کا شیو ہوا تو یرقان کا وائرس اسے منتقل ہوسکتا ہے اس کیساتھ آپریشن تھیٹر اور ڈینٹسٹ کے گندے اوزار جن کی صفائی نہ ہوتی ہو اور ہر مریض کیلئے استعمال ہوں تو چاہیئے یہ ا ٓپریشن سے قبل یا دانت نکالنے سے قبل مریض کے ضروری ٹیسٹ کرائے جائیں تب کسی اور مریض کو اس وائرس سے محفوظ کیا جاسکتا ہے۔