ٹانک: کشمیر کے نہتے مسلمانوں پر مظالم کسی صورت برداشت نہیں کرینگے، محمد کبیر آفریدی

ٹانک: ملک کے دیگر حصوں کی طرح ضلع ٹانک میں بھی 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر انتہائی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ڈپٹی کمشنر ٹانک محمد کبیر آفریدی کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر افس سے کشمیر چوک تک ریلی نکالی گئی جس میں ایڈیشل ڈپٹی کمشنر عبدالمتین، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اقبال بلوچ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر احسان اللہ بیٹنی، اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن جنڈولہ کشمیر خان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد یوسف، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شوکت اقبال سمیت دیگر محکمہ جات کے افسران اور اہلکاروں کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات اور سکول طلباء نے شرکت کی، ریلی شرکاء نے بینزر اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر بنے گا پاکستان اور کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف شدید الفاظ میں نعرے درج تھے ریلی شرکاء سے کشمیر چوک پر ڈپٹی کمشنر ٹانک محمد کبیر آفریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی جانب سے کشمیر کے نہتے مسلمانوں پر مظالم کسی صورت برداشت نہیں کرینگے بھارتی مظالم انسانی حقوق کے خلاف وزری ہے جسے فوری طور پر بند کرکے کشمیریوں کو انکا حق خود ارادیت کی مکمل ازادی دی جائے ریلی کے اختتام پر شرکاء نے ملکی سالمیت اور کشمیری مسلمانوں کی آزادی کے لئے خصوصی دعا مانگی گئی۔