خیبر پختونخوا حکومت آئی ٹی سیکٹر میں گوگل کیساتھ ملکر صوبے کے 35 ہزار نوجوانوں کو تربیت دیں گے، ضیاء اللہ بنگش

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی ضیاء اللہ بنگش نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت سٹارٹ اپس، آئی ٹی ایکسپرٹس، فری لانسرز اور آئی ٹی شعبوں سے وابستہ کمپنیوں کو بہترین مواقع فراہم کررہی ہی. انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نوجوانوں کو انٹرنشپ فراہم کرنے کیلئے اشتہار جاری کرچکی ہی.نوجوانوں کو تربیت بھی دی جائیگی اور ان کیلئے ماہانہ وظیفہ بھی مقرر کیاگیا ہی.ان خیالات کا اظہار انہوں نے درشل پشاور میں سٹارٹ اپس کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ڈائریکٹر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی خالد خان اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھی.تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضیاء اللہ بنگش نے کہا کہ درشل میں لڑکوں اور لڑکیوں کو یکساں مواقع فراہم کیے جاتے ہیں.انہوں نے کہا کہ پچاس نوجوانوں نے تربیت مکمل کی ہے جس میں 47 کو روزگار بھی مل چکا ہے جبکہ تین نے اپنی کمپنیاں کھولی ہیں جس میں وہ دوسروں کو روزگار فراہم کررہے ہیں. ضیاء اللہ بنگش نے کہا کہ بہترین تربیت اورراہنمائی کی بدولت باجوڑ، مہمند جیسے آئی ٹی کے شعبے میں کمزور اضلاع میں بھی آئی ٹی کمپنیاں بن چکی ہے اور ضم شدہ اضلاع کو انضمام کے فوائد مل رہے ہیں.انہوں نے کہا کہ سیکنڈ فیز کے تحت مشتہر انٹرنشپ کے علاوہ خواتین سٹارٹس اپس کیلئے مزید100 سیٹس مشتہر ہوگئی ہے جس کے ذریعے خواتین کو تربیت دی جائیگی اور وہ بذریعہ انٹرنشپ بہترین روزگار حاصل کرے گی. انہوں نے کہا کہ فری لانسرز اور آئی ٹی کمپنیاں ہمارے پورٹل پر ہمارے ساتھ رجسٹر ہوجائے ہم ان کو تمام سہولیات فراہم کررہے ہیں. انہوں نے کہا کہ نئے کاروبار کیساتھ ساتھ پروپوزل کیلئے بھی حکومت گرانٹ فراہم کررہی ہی.انہوں کہا کہ اپنے آئیدیاز پیش کریں اور ہم سے تربیت حاصل کرکے خود کاروزگار سرکاری گرانٹ پر شروع کرکے ملک کی اقتصادی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں.ضیاء اللہ خان بنگش نے کہا کہ فیس بک، گوگل اور یوٹیوب کیساتھ بات کررہے ہیں تاکہ آئی ٹی سیکٹر میں نوجوانوں کو مواقع ملیں اور وہ باعزت روزگار حاصل کرسکی. ایک اور اہم پروگرام شروع کرنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ گوگل کیساتھ ملکر 35 ہزار نوجوانوں کو تربیت دیں گے جس میں ہر ضلع سے ایک ہزار نوجوانوں کو منتخب کیاجائے گا تربیت مکمل کرنے کے بعد مختلف اداروں سے ان کی نوکریوں کی بات کی جائیگی.انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر آئی ٹی شعبے کو خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور صوبائی حکومت نے ٹیکس کی شرح بھی پندرہ فیصد سے کم کرکے دو فیصد کردی ہی. تاکہ نوجوان اور کمپنیاں اس شعبے میں آئے