مردان: لائن آف کنٹرول پر شہید ہونے والے نائیک شاہجہان مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

مردان(عبداللہ شاہ بغدادی)بھارتی فوج کی طرف سے لائن اف کنٹرول بگسر سیکٹر میں اشتعال انگیزی سے شہید ہونے والے پاک آرمی کے نائیک شاہجہان کو آبائی قبرستان میں علاقہ دڑہ لوند خوڑ ضلع مردان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نمازجنازے میں اعلی سول سرکاری حکام پاک آرمی کے جوانوں اور علاقے کے معزیزین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر چیف اف ارمی سٹاف ۔کمانڈنٹ ایس ٹی اے۔ کور کمانڈر پشاور اور دیگر اعلی حکام کی طرف سے ان کے قبر پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئ۔اس موقع پر شہید کو پاک ارمی کے دستے نے سلامی دی۔ رسم قل بروز جمعہ کو ہوگئ۔