پشاور میں آج چھٹا اے پی ایس یوم یاد منایا جا رہا ہے

پشاور: پشاور میں آج چھٹا اے پی ایس یوم یاد منایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان آرمی کے خصوصی دستہ نے اے پی ایس شہداء کی یادگار پر گارڈ آف آنر پیش کیا ۔ یادگار شہداءپر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ۔ بعدازاں شہداء کے لواحقین، سکول کے بچوں اوراساتذہ سمیت دیگر افراد نے یادگار پر پھول رکھے اور شہداء اے پی ایس کو خراج تحسین پیش کیا۔کووڈ-19 کے پش نظرحکومت پاکستان کے احکامات کے تناظر میں اس سال اے پی ایس یوم شہداء کو نہایت سادگی سے منایا جا رہا ہے۔ اور یادگار شہداء پر ہونے والی باقاعدہ تقریب کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ یادگار شہداء پراے پی ایس شہداء کے لواحقین، مختلف سکول کے بچوں، اساتذہ اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والےافراد نے گذشتہ رات شمع روشن کئے اور شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔ شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے یادگار شہداء پر لواحقین کی آمدورفت جاری ہے۔