پشاور میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام ، 2 دہشتگرد بارودی مواد سمیت گرفتار

پشاور:سی ٹی ڈی پشاور کی اہم کاروائی, پشاور شہر کو بڑی تباہی سے بچا کر دو دہشتگردوں کو ہینڈ گرینڈ، اسلحہ و ایمونشن سمیت گرفتار کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی پشاور ریجن نے پشاور شہر کو دھشتگردی سے بچا کر بمقام باڑہ سربند نزد ملک دوران گل مارکیٹ دو دہشتگردوں آصف ولد ثواب ساکن نہر غاڑہ قمبر خیل ضلع خیبر اور وقاص ولد باچہ ساکن ضلع مہمند حال ناگمان داودزئی پشاورکو دو عدد ہینڈگرینڈز، دو ضرب پستول 30 بور مع کافی تعداد میں کارتوس برآمد کئے ہیں، دہشتگرد تخریبی کارروائی کی غرض سے پشاور شہر میں داخل ہو رہےتھے۔ کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ پشاور نے گرفتار ملزمان آصف ولد ثواب اوروقاص ولد باچہ کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ سال 1997 کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کیلئے تفتیشی ٹیم مقرر کی ہے۔ ملزمان سے سنسی خیز انکشافات کی توقع ہے۔